ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو: اسکوٹر کو بس نے دی ٹکر : اسکوٹر پر سوار لڑکا ہلاک

منگلورو: اسکوٹر کو بس نے دی ٹکر : اسکوٹر پر سوار لڑکا ہلاک

Mon, 17 Oct 2022 19:54:30    S.O. News Service

منگلورو:17؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)شہر کے لال باغ جنکشن کے قریب تیز رفتار بس کی زد میں آکرایک اسکوٹر پر سوار لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت پڈیل کے مکین کروناکر کا فرزند رکشن (13) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ پیر کو پیش آیا۔

بتایاگیا ہےکہ شہر کی کپتانیو اسکول میں جماعت ہشتم میں زیر تعلیم  رکشن نامی لڑکا اپنے رشتہ دار نارائن  کے ساتھ دوپہر 12بجے لیڈی ہل سے لال باغ کی طرف  اسکوٹر کے ذریعے جارہا تھا جس کے دوران بس نے اسکوٹر کو پیچھے سے ٹکر ماردیا۔  ٹکر لگتے ہی اسکوٹر سوارنارائن  بائیں جانب گرا تو  لڑکار کشن دائیں طرف گرگیا۔ جس کے نتیجے میں رکشن بس کے پہیے میں پھنس کر جائے وقوع پر ہی دم توڑ دیا۔ معاملے کو لےکر ٹرافک پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔


Share: